رب اکبر کا فرمان ہے

رب اکبر کا فرمان ہے
مصطفیؐ کی بڑی شان ہے

مصطفیؐ کا یہ احسان ہے
آدمی آج انسان ہے

اسوۂ مصطفیؐ ہے وہی
روشنی جس کا عنوان ہے

ہے وہ اک ذاتِ خیرالبشرؐ
آپ اپنی جو پہچان ہے

پیرویٔ نبیؐ کیجیے
جان میں جب تلک جان ہے

حسن کی کائنات آپؐ کے
اک تبسم پہ قربان ہے

اس کی ہر بات ہے مستند
گفتگو جس کی قرآن ہے

حمدِ ربِّ اور نعتِ نبیؐ
بس یہی میرا سامان ہے

نعت اعجازؔ لکھتا ہوں میں
مہربان مجھ پہ رحمان ہے