چاہیے جنت میں گھر میرے حضورؐ

چاہیے جنت میں گھر میرے حضورؐ
ایک رحمت کی نظر میرے حضورؐ

آپ ہیں خیرالشیرؐ میرے حضورؐ
ختم سب کچھ آپؐ پر میرے حضورؐ

آپ کے شام و سحر میرے حضورؐ
لمحہ لمحہ معتبر میرے حضورؐ

خوب سے ہیں خوب تر سارے نبیؐ
سب سے اچھے ہیں مگر میرے حضورؐ

رہنمائی آپؐ کی درکار ہے
ہے قیامت کا سفر میرے حضورؐ

دشمنِ جاں پر بھی ہیں لطف و کرم
مہرباں ہیں کس قدر میرے حضوؐر

آپؐ کے حسنِ عمل سے دہر میں
روشنی ہے کس قدر میرے حضورؐ

آپؐ کا سایہ میسّر ہے جنہیں
سبز ہیں وہ سب شجر میرے حضورؐ

حال اپنا میں کسی سے کیوں کہوں
میرا تکیہ آپ پر میرے حضورؐ

حسرتِ دیدار ہے اعجازؔ کو
زندگی ہے مختصر میرے حضور