دوستو! رب سے کوئی اور دُعا مت مانگو
دوستو! رب سے کوئی اور دُعا مت مانگو
مانگنا ہے تو محمدؐ کی محبت مانگو
دوستو! رب سے کوئی اور دُعا مت مانگو
مانگنا ہے تو محمدؐ کی محبت مانگو
مشرقی ہو کوئی مغربی ہو وہ جنوبی ہو یا ہو شمالی
سب لگائے ہوئے لو خدا سے سب درِ مصطفیؐ کے سوالی
مجھے کعبے سے نسبت ہے مجھے نسبت مدینے سے
کوئی طوفان کیا ٹکرائے گا میرے سفینے سے
اُس وقت بھی اخلاقِ نبیؐ پیشِ نظر ہو
ہاتھوں میں کسی شخص کے تلوار اگر ہو
بخشوا دیجیے سرکارؐ گنگاہگاروں کو
آپ تو پھول بنا دیتے ہیں انگاروں کو
سب مسلمان یہ کہتے ہیں کہ ہم آپؐ کے ہیں
دُور نظروں سے مگر نقشِ قدم آپؐ کے ہیں
پیروی جس نے کی مصطفیؐ کی، وہ بشر پارسا ہوگیا ہے
بات آقاؐ کی مانی ہے جس نے اُس سے راضی خدا ہو گیا ہے
ایسا کرم ہوا ہے دیارِ رسولؐ میں
ہر غم گریز پا ہے دیارِ رسولؐ میں
سب ساکنانِ اہلِ حرم ہیں حضورؐ کے
لیکن جو پیر و کار ہیں کم ہیں حضورؐ کے
کرم حضورؐ غریب الدیّار ہم بھی ہیں
اُٹھائے اپنے گناہوں کا بار ہم بھی ہیں