درودوں کی صدا سے گونجتی ہے انجمن کس کی
درودوں کی صدا سے گونجتی ہے انجمن کس کی
ثنا کرتے ہیں محفل میں یہ ارباب سخن کس کی
درودوں کی صدا سے گونجتی ہے انجمن کس کی
ثنا کرتے ہیں محفل میں یہ ارباب سخن کس کی
بہت سے ہیں جو شوق کوثر و تسنیم رکھتے ہیں
وہ کتنے لوگ ہیں جو دین کی تفہیم رکھتے ہیں
سارے آقاؤں کے آقاؐ کالی کملی والے ہیں
یعنی ہر بارات کے دولہا کالی کملی والے ہیں
مجھے کچھ خبر نہیں ہے کہ میں کون اور کیا ہوں
ہے یہی مرا تعارف میں غلامِ مصطفیؐ ہوں
شعلوں کے راستے بھی آساں بنا دیے ہیں
سرکارؐ نے کرم کے سائے بچھا دیے ہیں
زمیں منزل ہے میری اور نہ میری آسماں منزل
مری منزل تو ہے محبوبؐ رب کا آستاں منزل
وہ جو بتلا گئے ہیں نبیؐ راستا
اس سے بہتر نہیں ہے کوئی راستا
ملی جب مدینے کی ذیشان منزل
ہوئی حشر کی مجھ کو آسان منزل
گھبرا کے اندھیروں سے دعا مانگ رہے ہیں
خورشیدِ رسالت سے ضیا مانگ رہے ہیں
جہاں جہاں بھی چراغ حیات روشن ہے
حضورؐ آپ کی ایک ایک بات روشن ہے