محبت در گزر، ایثار، اخلاق و مروّت ہے
محبت در گزر، ایثار، اخلاق و مروّت ہے
محمد مصطفیؐ کی ذات تو رحمت ہی رحمت ہے
محبت در گزر، ایثار، اخلاق و مروّت ہے
محمد مصطفیؐ کی ذات تو رحمت ہی رحمت ہے
گفتگوئے بشر ارتقا تک گئی
مصطفیؐ سے چلی مصطفیؐ تک گئی
درد دل کی دوا کر رہے ہیں
مصطفیؐ مصطفیؐ کر رہے ہیں
درِ حضورؐ نہیں نالۂ و فغاں کے لیے
یہاں درود ہے واجب ہر اک زباں کے لیے
حمد کیا لکھی کہ قسمت کے دریچے کھل گئے
لب پہ نعت آئی تو رحمت کے دریچے کھل گئے
صدیاں گزر گئی ہیں جنبش میں ہر قلم ہے
مدحت مگر نبیؐ کی لکھے یہ کس میں دم ہے
مصطفیؐ کی کوئی مثال کہاں
کوئی ان سا ہے باکمال کہاں
راستے خلد کے سب شاہ امم آپؐ کے ہیں
رہنمائی کے لیے نقشِ قدم آپؐ کے ہیں
ہے نور کی پڑی ہوئی چلمن جبیں جبیں
کردارِ مصطفیؐ سے ہے روشن جبیں جبیں
جب بھی سوئے کوچۂ خیرالبشرؐ جاتا ہے دل
بہرِ پابوسی براہ چشمِ تر جاتا ہے دل