ظلمتوں سے جب انسان گھبرا گئے
ظلمتوں سے جب انسان گھبرا گئے
روشنی لے کے خیرالوریٰؐ آ گئے
ظلمتوں سے جب انسان گھبرا گئے
روشنی لے کے خیرالوریٰؐ آ گئے
ہے ولادت کا موسم دعا مانگ لو
مانگ لو رحمتِ مصطفیؐ مانگ لو
سیرت پہ مصطفیؐ کی جب بھی عمل کیا ہے
آب حیات میں نے دریافت کر لیا ہے
کون ہوگا آپ سے اچھا حضورؐ
آپ پر قرآن ہے اُترا حضورِؐ
جز شاہؐ اُمم ناز کے قابل نہیں کوئی
ذرّے تو بہت ہیں مہِ کامل نہیں کوئی
اللہ نے دیے ہیں اسباب زندگی کے
سرکارؐ نے سکھائے آداب زندگی کے
تذکرہ صبح و شام کس کا ہے
یہ اذانوں میں نام کس کا ہے
یہ ہی نہیں کہ خلد میں حقدار جائیں گے
کہہ دیں گے جن کو بھی مرے سرکارؐ جائیں گے
جہانِ فکر و نظر میں جو یہ اجالا ہے
حضورؐ آپ کی تعلیم ہی سے پھیلا ہے
خورشید مصطفیؐ نے ہیں ڈھالے قدم قدم
پھیلے ہیں راستوں میں اجالے قدم قدم